ترک لیرا کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کمی

 

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک لیرا کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مسلسل کمی کا شکار ہے ۔ڈالر کے مقابلے میں لیرا 9.85کی کم ترین سطح کو چھو چکا ہے ۔ جبکہ پاکستانی ساڑھے 17 روپے میں ایک لیرا مل رہا ہے جو دو دہائی میںروپے کے مقابلے میں لیرا کی سب سے کم قدر ہے ۔
تجزیہ کاروں کے نزدیک رواں سال ڈالر کے مقابلے میں لیرا تقریباً23فیصد قدر کھو چکا ہے ۔ جس سے مہنگائی کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
مرکزی بینک نے ستمبر سے اب تک شرح سود میں کل 300 بیسز پوائنٹس کی کمی کی ہے جس نے لیرا کو ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ نچلی سطح پر بھیج دیا ہے ۔
تجارتی حلقوں میں یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ ترک وزیرخزانہ نے اپنا استعفیٰ صدر رجب طیب ایردوان کو پیش کردیا ہے جسے انہوں نے منظور نہیں کیا۔ ان افواہوں کی صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹر التون نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ لطفی ایلوان نے استعفیٰ نہیں دیا۔ ہمارے وزیر خزانہ اور خزانہ لطفی ایلوان اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
ایلوان نے اس خیال کو بھی مسترد کردیا کہ حکومت نے برآمدات کو سپورٹ کرنے کے لیےلیرا کو کمزور کرنے کی کوشش کی ۔ ایلوان نے واضح کیا کہ ترکی کے پاس ایک فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ پالیسی ہے اور وہی مارکیٹ کرنسی کی قدر کا تعین کرتی ہے۔

pak turk newsturkish liraUS DOLLORانتونیوپاک ترک نیوزگلاسکو کانفرنسنریندر مودی