انقرہ (پاک ترک نیوز) نائب صدر فواد اوکتائے نے نائجر کے صدر محمد بازوم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
اوکتائے نے تقریب کے بعد صدر بازوم سے ملاقات میں ترکی اور نائجر کے مابین نئے دور میں موجودہ تعاون کے شعبہ جات کو وسعت دیتے ہوئے مضبوطی دلانے کے معاملے پر غور کیا۔
بعد ازاں سوڈانی حاکمیت کونسل کے نائب صدر جنرل محمد ہمدان داگالو سے ملاقات کرنے والے ترک نائب صدر نے لیبیا ئی اعلی سرکاری کونسل کے صدر خالد الا مشری سے بھی نوازش ملاقات کی۔
جناب اوکتائے نے صدر بازوم کو صدر رجب طیب ایردوان اور ترک قوم کی نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا ۔