تمام اعشاریے مثبت ، مارکیٹ میں مثبت پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے ،مفتاح اسماعیل

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ تمام اعشاریے مثبت ہیں، مجھے صرف مارکیٹ میں مثبت پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ دراصل اس وقت اس بات کی ضرورت ہے کہ جو میں جانتا ہوں وہ سب سمجھ سکیں۔ میں جانتا ہوں ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے، گورنر سٹیٹ بینک اور وزیراعظم بھی جانتے ہیں ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں، پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مارکیٹ میں مثبت سگنل بھیجے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف اس وجہ سے نہیں کہ ہمیں اندر کی باتیں پتہ ہیں بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ تمام اعشاریے مثبت ہیں، مجھے صرف مارکیٹ میں مثبت پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے۔

 

#islamabad#Lahore#market#miftahismail#PakTurkNewsdollarindustry