لاہور(پاک ترک نیوز) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا۔این اے 95 کے ووٹر جابر عباس نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
فل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں اور کسی کو نااہل کرنے کا اس کے پاس اختیار نہیں ہے اس لیے عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔