تکنیکی خرابی ،مرسیڈیز بینز نے 8لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں

برلن (پاک ترک نیوز) معروف کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز نے تکنیکی خرابی کے باعث صارفین سے لاکھوں گاڑیاں واپس منگوالی ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیاں میں تکنیکی خرابی کے باعث لیکیج کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے جو آگ لگنے کا باعث بن سکتا ہے ۔اس لئے کمپنی نے تمام گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں ۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس تکنیکی خرابی کے نتیجے میں گاڑیوں میں درجہ حرارت قائم نہ رکھا جا سکے ۔
اس تکنیکی خرابی کے باعث دنیا کے مختلف ممالک سے 8لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوائی گئی ہیں ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دوران متاثرہ گاڑی کو خاص طور پر ہوشیاری سے چلایا جانا چاہیے اور استعمال کو کم سے کم کر دیا جانا چاہیے۔

 

#Berlin#geman#germany#mercedesbenz#PakTurkNews