تھپڑ کی گونج ،ول سمتھ پر10سال کیلئے آسکر میں شرکت پر پابندی

لاس ویگاس (پاک ترک نیوز) اداکار ول سمتھ پر مشہور کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد 10سال تک آسکر ایوازڈز یا کسی اور اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی ۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہالی ووڈ سٹار ول سمتھ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں کرس راک کو تھپڑ مارا تھا۔ ول اسمتھ نے فلم ’کنگ رچرڈ‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
اداکار ول سمتھ پر پابندی عائد کرنے کا اقدام اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ول سمتھ کے اقدامات کے جواب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ول سمتھ بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں جو انہوں نے کراس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد جیتا تھا اور وہ مزید 10 سال تک آسکر میں نامزد ہونے اور ایوارڈ جیتنے کے بھی اہل رہیں گے لیکن وہ ان ایوارڈز کو قبول کرنے کے لیے تقریب میں حاضر نہیں ہوسکیں گے۔
اس حوالے سے ول سمتھ کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں۔

#academyaward#askarawards#bestactor#PakTurkNews#WillSmith