لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بیٹر سٹیو سمتھ نے تیز ترین 8ہزار رنز بنانے کا سری لنکن بیٹر سنگا کارا کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
سٹیو سمتھ نے 85میچوں کی 151اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ سابق سری لنکن قائد کمارا سنگاکارا نے 152اننگز میں 8ہزار رنز بنائے تھے ۔سٹیو سمتھ آسٹریلیاں 7ویں کھلاڑی جن گئے جنہوں نے 8ہزار رنز بنائے ہیں۔
یاد رہے کہ سنگاکارا ہی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار، 10 ہزار، 11 اور 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔