تیل کا کاروبار 2009کے بعد دوبارہ منافع بخش صنعت بننے کی جانب گامزن

نیویارک (پاک ترک نیوز)کرونا وائرس کے عالمی معیشت کو متاثر کرنے کے باوجود تیل کا کاروبار سال 2021 میں ریکارڈ منافع کمانے جا رہا ہے جو 2009ء کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ ہے۔اور اسکا کریڈٹ جہاں عالمی اقتصادی بحالی کو جاتا ہے وہیں تیل پیداکرنے والوں کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔
اگرچہ جمعہ کے روز مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچر3 سینٹ گر کر 79.50 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی )کروڈ فیوچر 10 سینٹ کم ہو کر 76.89 ڈالر فی بیرل ہو گیاہے۔
برینٹ سال کے اختتام پر 53فیصد اضافے کے راستے پر ہے، جب کہ ڈبلیو ٹی آئی58فیصد اضافے کی طرف گامزن ہے، جو کہ 2009 کے بعد سے دو بینچ مارک معاہدوں کے لیے سب سے مضبوط کارکردگی ہے۔ مزید براں جیٹ ایندھن کی طلب میں اضافے کے باعث اگلے سال تیل کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

#market#PakTurkNews#pice#pirceoil