لاہور(پاک ترک نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کلینڈر ایئر میں تیسری مرتبہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کر کے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ دونوں کھلاڑی کلینڈر ایئر میں دو دو مرتبہ مین آف دی سیریز رہ چکے ہیں۔
کپتان بابر اعظم بھی رواں سال دو مرتبہ مین آف دی سیریز رہ چکے ہیں ۔ محمد رضوان نے جنوبی افریقہ ، زمیابوے اور بنگلہ دیش کیخلاف مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔