اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ثمینہ بیگ دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنیوالی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔
ثمینہ بیگ نے 8611 میٹر بلند چوٹی کو آج صبح 7 بج کر 42 منٹ پر سر کیا، اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔
ثمینہ کی ٹیم کے اراکین میں شامل عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور اہلخانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں، ثمینہ بیگ نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں، امید ہے ثمینہ بیگ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے بھی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما ثمینہ بیگ کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے لکھا کہ کے ٹو سرکرنا خواتین کی طرف سے ایک بار پھر ایک عظیم کارنامہ ہے، موقع ملنے پر ہماری خواتین بلندیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے سر کرتی ہیں، نائلہ اور ثمینہ ہمارا فخر ہے۔