جب کال دوں گا تو پھر واپسی نہیں ہو گی: عمران خان

 

پشاور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ چوروں، ڈاکووں کو این آر او دیا گیا ہے، ان سے ڈیل کی گئی ہے اور آج چور اور ڈاکو وطن واپس آ رہے ہیں ان کے کیسز کو ختم کیا جا رہا ہے اور اربوں روپے لوٹ کر باہر جانے والوں کو این آر او سے واپس لایا جا رہا ہے۔

پشاور میں ایڈورڈ کالج کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان بدترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، قوم نیچے جا رہی ہے اور ابھی بھی پیٹ نہیں بھرا ہے، مریم اپنے داماد کے لیے پیسہ بنا رہی ہے۔ جانور غیر سیاسی ہوتے ہیں اور جو ظلم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا ان میں اور بھیڑ بکریوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا ہے۔ظلم کیخلاف نکلنے کیلئے قوم کو جلد کال دوں گا۔ جب کال دوں گا تو پھر واپسی نہیں ہو گی، قوم پر جو ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے یہ میں کبھی برداشت نہیں کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کالج کے پرنسپل کا شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے یہاں دعوت دی، میلو اور ڈیزل کو بھی دعوت دیں اور ڈیزل سے پوچھیں چوروں کے ساتھ کیسے کھڑے ہو گئے ہو۔ ہم میلو اور ڈیزل پر ضرور بات کریں گے لیکن آج میں لیڈر شپ پر بات کرنے آیا ہے۔ دنیا کے سب سے لیڈر ہماے پیارے نبی ﷺ رہے ہیں جنہوں نے سب سے پہلے چیز جو کی وہ قانون کی بالادستی ہے، ریاست مدینہ قانون وانصاف پر قائم کی گئی ۔ جتنے بہتر لیڈر ہوتے ہیں اتنی ہی بہتر تعلیم ہوتی ہے اور قانون کی بالادستی سے انسان اور جانوروں کے معاشرے میں فرق پیدا کرتا ہے جبکہ قانون کے معاشرے میں سب قانون کے نیچے ہوتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی بریچ ہوئی ہے تومطلب دشمن کے پاس ڈیٹا چلا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں تباہی کا راستہ آرہا ہے اور ملک کا مستقبل تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ آج پاکستان میں عدالت نے مریم نواز کو بری کردیا ہے جبکہ لندن فلیٹس پرمریم کہتی ہےلندن توپاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے اور حسین نواز کہتا ہے مریم اپارٹمنٹ کی مالک ہیں۔ ان کے خلاف آواز اٹھانے پر بول نیوز کو بھی بند کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں قوم کو تیار کر رہا ہوں لیکن مجھے اکیلا بھی نکلنا پڑا تو ان کے خلاف نکلوں گا کیونکہ میں جیل جانے سے نہیں ڈرتا ہوں، میری کال کا انتظار کرنا۔ چوروں کے ذریعےقوم پر ڈاکے کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

 

@imrankhan#chairmanpti#nro2#PakTurkNews#peshawar#pti#releif