جدہ کا حرمین ریلوے سٹیشن دنیا کاائرپورٹ سے منسلک سب سے بڑا ریلوے سٹیشن

جدہ (پاک ترک نیوز)
جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحرمین ایکسپریس ریلوے سٹیشن کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ریلوے سٹشینوں میں ہوتا ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ منزلہ حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن 99 ہزار مربع میٹر کے رقبے پرپھیلا ہوا ہے۔ یہاں کاروباری مراکزاور ہر کلاس کے مسافروں کے لیے ویٹنگ زون موجود ہیں۔


ریلوے سٹیشن ملک میں لاجسٹک خدمات اور ٹرانسپورٹ کی صنعت کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔
ملک میں حرمین ایکسپریس کے دیگر سٹیشن جدہ، رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قائم کیے گئے ہیں۔
جدہ ایئرپورٹ پر حرمین ایکسپریس سٹیشن سعودی نوجوان پروفیشنل انداز اور صلاحیت کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے لاکھوں زائرین کو جدہ اور رابغ کے راستے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچایا جا رہا ہے۔


حرمین ایکسپریس سٹیشن نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ یہ مشرق وسطی میں ریلوے سے منسلک واحد ایئرپورٹ ہے۔ اسے دنیا بھر میں مسافر ٹرینوں کے سب سے بڑے سٹیشن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں سے بیک وقت چھ ٹرینیں گزر سکتی ہیں۔ جبکہ اسکا پلیٹ فارم 519 میٹرلمبا ہے۔
یہاں کاروباری مراکز 2543 مربع میٹر رقبے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ حج اور عمرہ کے مصروف اوقات میں ہردس منٹ میں چھ پلیٹ فارموں سے ٹرین روانہ ہوتی ہے۔
جدہ ایئرپورٹ پر دنیاکے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن کے قیام کا مقصد ملکی اور بیرونی عمرہ و حج زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو آرام دہ اور تیز رفتار سفر کی سہولت ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کی شاہراہوں پر ٹریفک کا اژدحام اور دباؤ کو کم کرنا ہے۔

#airport#jeddah#PakTurkNews#railwaystation#saudiarabia