جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے،موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائرہوجائیں گے۔موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس گلزار احمد دو سال سے زائد عرصے تک اعلیٰ عدالتی عہدے پر کام کرنے کے بعد یکم فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
آئین کے مطابق سینئر موسٹ جج کو چیف جسٹس آف پاکستان بنایا جاتا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال 18ستمبر 2023 تک چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہیں گے۔
وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس تعیناتی سمری پر کام شروع کر دیا ہے ، وزارت قانون سمری تیار کرکے صدر مملکت کو بھجوائے گی اور صدرمملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔ْ
خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر 2024 تک ایک سال سے زائد عرصے تک اس عہدے پر کام کرنے والے چیف جسٹس بن جائیں گے۔

#chiefjustics#chiefjusticsofpakistan#PakTurkNewsPakistan