لندن(پاک ترک ن یوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو فلم کی خصوصی اسکریننگ میں جمائما گولڈ سمتھ کے ساتھ کو ہوسٹ ہوں گی۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے خصوصی شو کا اہتمام کررہی ہیں جسے 20 افراد دیکھ سکیں گے۔
جمائما کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔ اس خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دی جائے گی۔
یاد رے کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی جمائما گولڈ سمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔