بلغراد(پاک ترک نیوز) عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جو کووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہو کر اپنے وطن سربیا پہنچ گئے ۔ بلغراد ایئر پورٹ پر نوواک جوکووچ کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ شہریوں نے نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ سربین وزیراعظم نے بھی کھلاڑی کے ساتھ آسٹریلیا کی حکومت کے برتائو کو غیر منصفانہ اور انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سربیا کے عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکوچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہو کر سربیاواپس پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا ۔ شہریوں نے خیر مقدمی بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے بھی درج تھے ۔
یاد رہے کہ آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے۔فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے اور فرانس کے حکام نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔