جی۔7روس کے خلاف مربوط پابندیوں کے اقدامات کی پالیسی پر کاربند رہے گی۔ تنظیم کے راہنماؤں کا بیان

برلن(پاک ترک نیوز)
جی۔ 7 ممالک روس کے خلاف اپنی مربوط پابندیوں کے اقدامات کی پالیسی پر کاربند ہیں۔اور جی۔ 7تنظیم اپنے دوستوں کی مدد سے اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
یہ بات تنظیم میں شامل ملکوں کے رہنماؤں نےگذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔جی ۔ 7کی ویب سائٹ پرجاری ہونے والے بیان میں رکن ملکوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح "ہم روس اور ان لوگوں پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھیں گے اور اس کو تیز کریں گے تاکہ انہیں معاشی طور پر کمزور سے کمزور تر کیا جا سکے۔ اور ساتھ ہی روس اور اسکے اتحادیوں کے خلاف عالمی مدد میں اضافہ کیا جا سکے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جی۔7 ممالک توانائی اور خوراک کے معاملے میں یوکرائنی بحران کے اثرات سےکمزور ممالک کو بچانے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں جو اس سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

#burlin#g7#geman#gemany#PakTurkNewsAmericagermanrussia