جے 10سی طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت

کامرہ (پاک ترک نیوز) پاک فضائیہ میں جدید لڑاکا طیارے جے 10 سی شامل کردیئے گئے ۔
کامرہ میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور ائرمارشل ظہیراحمد سندھو کے ساتھ چینی سفیر نے بھی شرکت کی ۔ جے ٹین سی ایف 16 بلاک 70 72 کے ہم پلہ ہیں۔ جے ٹین سی کا انجن چینی ساختہ ہے جس میں ڈبلیو ایس ٹین بی یا ڈبلیو ایس ٹین سی نصب ہو گا۔
اس کے ریڈار میں 1400ٹی آر ایم ہیں۔جے ٹین سی میں فضا سے فضا، فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔جے ٹین کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔پاکستان کو ملنے والے طیاروں میں اے ای ایس اے ریڈار نصب ہوں گے۔
چین کے بعد پاکستان وہ دوسرا ملک جو اس طیارے کو استعمال کرے گا۔جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے۔جے ٹین میں پی ایل 15 میزائل نصب ہے اس کی رینج 200 کلومیٹر ہے۔اس میں ہتھیار لے کر جانے کی صلاحیت زیادہ ہے۔جے ٹین سی کی رفتار کی حد 2400 کلومیٹر 2.2 ماک ہے۔جے ٹین سی میں ایسا ریڈار لگا ہے جس میں 14 سو ٹرانسمیٹر ریسور موڈیول نصب ہیں ۔
جے ٹین سی کا تھرسٹ لائٹ ہے جوکہ اس کو بہتر انجن پرفارمنس دیکھانے کا موقع دیتا ہے۔ جے ٹین سی کی فیری رینج 3200 کلومیٹر ہے۔ جے ٹین کی سروس سیلنگ 18 ہزار میٹر ہے

 

@imrankhan#China#j10c#kamrah#PakTurkNews