حرمین الشریفین میں ادائیگی نماز کے لئے اجازت لینے کی شرط ختم

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔۔

نمازوں کی ادائیگی کے لیے کورونا میں مبتلا نہ ہونا بنیادی شرط برقرار رہے گی۔
حرمین شریفین میں نمازوں کے لیے جانے والوں کی سہولت کےلیے اعتمرنا یا توکلنا ایپس پر پیشگی بکنگ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
کوئی بھی ایسا شخص جوکورونا وائرس میں مبتلا ہویا کسی ایسے فرد سے ملاقات کی ہوجو کورونا کے مرض میں مبتلا ہو وہ حرمین میں جانے سے اجتناب کرے۔

ویکسینیشن کی شرط بھی حرمین جانے کے لیے ختم کردی گئی ہے۔

نمازوں کی ادائیگی کے لیے ویکسین نہ کروانے والے افراد بھی حرمین میں جاسکتے ہیں بشرطیکہ وہ کورونا میں مبتلا نہ ہوں۔
اس سے قبل حرمین شریفین میں نمازوں کی ادائیگی کےلیے اعتمرنا پربکنگ کرانا ضروری ہوتا تھا۔ جبکہ توکلنا یا اعتمرنا ایپ پرمقررہ وقت کےلیے ہی پرمٹ جاری کیاجاتا تھا۔

#madinamunawara#makkahmukarma#PakTurkNews#saudiarabiaHajjUmrah