حسن علی کے بعد شاہین اور حارث کی بھی انگلش کائونٹی میں یادگار پرفارمنس

 

لندن (پاک ترک نیوز) حسن علی کے بعد پاکستانی پیسرز شاہین آفریدی اور حارث رئوف بھی انگلش کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں چھا گئے ۔قومی فاسٹ بائولر حارث رؤف نے 5 جبکہ شاہین آفریدی نے میچ میں 4 وکٹیں اڑا دیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں کینٹ کیخلاف یارکشائر کے لیے حارث رؤف نے پہلی اننگز میں 14 اوورز میں 65 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
ناٹنگھم شائر کیخلاف ووسٹرشائر کے اظہر علی دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے، وہ اس بار 5 رنز بناسکے جبکہ ان کی پہلی اننگز 6 پر تمام ہوگئی تھی، ڈرہم سے میچ میں سسیکس کے محمد رضوان 5 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، دوسرے اینڈ پر چیتشور پجارا 128 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
دوسرے دن لنکا شائر کیخلاف محمد عباس نے بھی 3 وکٹیں اڑادیں، حسن علی نے حریف ٹیم کے لیے دوسری اننگز میں ایک وکٹ لے کر میچ میں شکاروں کی تعداد 4 کرلی، وہ ابتدائی دن 3 وکٹیں اڑاکر نمایاں رہے تھے، لیسٹرشائر کیخلاف مڈل سیکس کے شاہین نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا، انھوں نے 3 اوورز میں ایک رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

#cricket#englishcricketchampionship#fastbowler#harifrauf#hassanali#londin#PakTurkNews#shaheenshahafridi#sportsLondonPakistan