استنبول ( پاک ترک نیوز)ترکی کی معروف ترین پاپ گلوکارہ سیزن اکسوکو 2017ء میں لکھے گئے اپنے گیت میں حضرت آدم اور حوا علیہ السلام کی شان میںگستاخی کرنے پر شدید عوامی ردعمل کا سا منا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس نے یہ غیر معروف گیت حال ہی میں سوشل میدیا پر اپ لوڈ کیا تھا
اس نے برسوں پہلے لکھے ہوئے گیت "سہانے بیر کی آیت ” میںحضرت آدم اور حوا علیہ السلام کی شان میںگستاخی کی تھی جس نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کو جنم دیاہے۔
اسلام میں حضرت آدم اور حو ا علیہ اسلام دو مقدس ہستیاں ہیں اور انہیںمذہبی اعزازی القابات کے ساتھ”حضرت "کہا جاتا ہے۔تاہم نئے سال کے موقع پر جب اس نے یہ گانا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تو اس کے بعد تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ جو سماجی مسائل پر اپنے واضح خیالات اور مذہبی اقدار کی توہین کرنے پر شہ سرخیوں میں رہنے کی عادی ہے۔
پیر کی رات مظاہرین کے ایک گروپ نے استنبول میںگلوکارہ کی رہائشگاہ کے باہر ریلی نکالی جب کہ ٹویٹر پر ایک ہیش ٹیگ "سیزن اکسواپنی جگہ جانیں” وائرل ہوا ہے۔ کئی لوگوں نے اکسو کے خلاف مذہبی اقدار کی توہین کے الزام میں مجرمانہ شکایات درج کرائی ہیں جس میں ایک سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
جبکہ مذہبی امور کی صدارت (DIB) نے بھی گذشتہ روز ایک طویل بیان جاری کیاہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ "اسلام کی قابل احترام مثالی شخصیات کے بارے میں بات کرنے والوں کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔” ڈی آئی بی نے کہا کہ آدم اور حوا علیہ السلام بنی نوع انسان کے آباؤ اجداد اور انسانیت کے مشترکہ بڑےتھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "سیاق و سباق یا مقصد سے قطع نظر، ان کے بارے میں ہر جملہ کو حساسیت کے ساتھ تشکیل دیا جانا چاہیے۔ ایسی مذہبی شخصیات کے بارے میں کوئی بھی لاپرواہ رویہ معمولی معنوں میں بھی گستاخی ہے۔”