حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے

لاہور: (پاک ترک نیوز) حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر وزیراعلی پنجاب بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابقوزارتِ اعلیٰ کے لیے پرویز الٰہی کو 186 اور لیگی امیدوار نے 179 ووٹ لیے تھے، تاہم ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ کو گنتی میں شمار نہ کیا اور اور چودھری شجاعت حسین کے خط کے باوجود ان ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا جس کے بعد حمزہ شہباز شریف ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ بن گئے۔
اس سے قبل وزارت اعلی کیلئے ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ،کون ہو گا وزیر اعلی پنجاب فیصلہ کچھ دیر میں ہو گا۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری فیصلہ سنائیں گے ۔
ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔اسمبلی کی تمام گیلریز کو بند کردیا گیا ہے ۔پنجاب اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 371ہے ۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ بھی ایوان میں موجود ہیں ۔
مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی اسمبلی میں موجود ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت نے پرویز الہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی ہے ۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پاس 167، پیپلزپارٹی کے 7‘ آزادامیدوار 5 جبکہ راہ حق پارٹی کا ایک ووٹ ہے مجموعی طور پر مسلم لیگ نون کے امیدوار حمزہ شہبازکو 180 اراکین جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے امیدوار پرویزالہی کو تحریک انصاف کے 178اور مسلم لیگ (ق)کے10اراکین کی حمایت حاصل جبکہ وزیراعلی پنجاب کے لیے 186ووٹ درکار ہیں . تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے مشترکہ امیدوار پرویزالہی کو188اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

 

#chiefministerpunjab#elecations#hamzashahbaz#PakTurkNews#pervazelahi#pmlq