حکومت صورتحال سے تنہا نہیں نمٹ سکتی، مدد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت صورتحال سے تنہا نہیں نمٹ سکتی، متاثرین کی مدد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا۔پاکستان کی تاریخ میں ایسا سیلاب پہلے نہیں کبھی دیکھا، ملک موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکیں، لوگوں کے مویشی ،املاک کو شید نقصان پہنچا ہے، سوات، مینگورہ اوردیگر علاقوں میں پکی عمارتیں بھی بہہ گئی ہیں۔ حکومت صورتحال سے تنہا نہیں نمٹ سکتی، متاثرین کی مدد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلوچستان میں چار سو فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، سندھ سیلاب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے، پاکستان میں 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور ادارے معاونت میں مصروف ہیں، اوورسیز پاکستانی بھی سیلاب زدگان کیلئے مدد کریں۔

#flood#floodarea#help#islamabad#maryamaurangzaib#overseasepakistani#PakTurkNews