اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مراعات یافتہ طبقے اور عام شہری پر قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہیے۔
وزیرِاعظم عمران خان سے انصاف لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کے علاوہ چیرمین آئی ایل ایف سینیٹر علی ظفر، نوید سہیل ملک، قیصر عباس شاہ، فیاض احمد مہر، انیس ہاشمی، عمیر نیازی، نہا وسیم شامل تھے۔ملاقات میں آئی ایل ایف کی مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ مراعات یافتہ طبقے اور عام شہری پر قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہیے۔