لاہور(پاک ترک نیوز) عمران خان کی حکومت میں تبدیلی کے بعد پی سی بی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین رمیز راجہ ،چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور دیگر کی تبدیلی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جن کو عمران خان کا قریبی ساتھ اور سپورٹ حاصل تھی، ان کی کرسی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، رمیز راجہ اس وقت دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے موجود ہیں، ان کے ہمراہ پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین بھی ہیں، انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت بھی شروع کردی ہے ، رمیز راجہ بھی عمران خان کے جانے کے بعد چیئرمین شپ کے خواہشمند نہیں۔
پی سی بی کی چیئرمین شپ پاکستان حکومت کے ساتھ جڑی ہے، عمران خان کے جانے سے سیاسی تبدیلیوں کا اثر پی سی بی پر بھی ہوگا، رمیز راجہ نے عمران خان کے آخری ایام میں بھر پور سپورٹ کیا، سوشل میڈیا پر ان کے لئے ٹوئٹس بھی کئے۔
یاد رہے کہ سابق کپتان رمیز راجہ بورڈ کے 36ویں چیئرمین ہیں، 13 ستمبر 2021 کو منتخب ہوئے، رمیز راجہ کا پاکستان کرکٹ بورڈ کا چارج سنبھالتے ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنا دورہ منسوخ کر کے واپس چلی گئی اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بھی دورہ پاکستان سے انکار کردیا، لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا کو 24 سال بعد رمیز راجہ کے دور میں پاکستان کا دورہ کرنا ان کی کامیوں میں شمار کیا جائے گا۔
نئی حکومت کے ساتھ نجم سیٹھی کا بطور چیئرمین پی سی بی نام لیا جا رہاہے ۔ نجم سیٹھی کے کریڈٹ پر پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہے اور دوسرا وہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حق میں ہیں جس کے بعد ہونے سے لوکٹ کرکٹرز کو بہت نقصان کا سامنا ہے ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ انٹرنیشنل کمنٹیٹر ہیں اس لئے وہ چیئرمین شپ ہاتھ سے جانے کے بعد واپس اپنی فیلڈ میں لوٹ جائیں گے۔