آذربائیجان کے ضلع خضر میں امام رضا مسجد کی تزئین و آرائش کا کام حیدر علیوف فاؤنڈیشن نے مکمل کر لیا
ستمبر 2012 میں مسجد کی تعمیر نو کا کام شروع ہوا جو ایک سال میں مکمل ہوا۔ صدر الہام علیوف نے مسجد کا افتتاح کیا
مسجد کے کمپلیکس کا مجموعی رقبہ 1800 مربع میٹر ہے۔ خستہ حال مسجد کی بنیادیں دوبارہ تعمیر کی گئیں تھیں۔ مسجد کا گنبد اور 21 میٹر بلند مینار کو دوبارہ گرا کر نئے سرے سے تعمیر کیا گیا۔ نئے دروازے اور کھڑکیاں نصب کی گئیں۔ مسجد کی دیواریں اور چھت کی دوبارہ آرائش کی گئی۔ مسجد کے مرکزی ہال اور صحن میں گرمی جذب کرنے والا سنگ مرمر لگایا گیا ہے۔ گرم اور سرد پانی کی نئی لائنیں بچھائی گئی ہیں۔ مسجد میں ڈھائی سو نمازیوں کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کے لئے علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے جہاں وہ نماز ادا کر سکتی ہیں