اسلام آباد (پاک ترک نیوز) خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس ،سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سماعت کے بعد فیصلے کا امکان ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گا، توہین عدالت کیس کی سماعت آج ڈھائی بجے شروع ہو گی۔ جس کے لیے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
واضح رہے تین روز قبل سابق وزیرِ اعظم عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے تھے۔ کمرہ عدالت میں عمران خان نے کہا کہ میڈم زیبا کو بتانا ہے کہ عمران خان معذرت کرنے آئے تھے، اگر کسی الفاظ سے دل آزاری ہوئی ہو تو۔