خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

لندن (پاک ترک نیوز)لندن مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیاجس کے نتیجے میں برینٹ کروڈ آئل کا نرخ ریکارڈ 97ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، برنٹ کروڈ آئل کے اپریل 2022 کی ڈیلیوری کے لیے فیوچر کنٹریکٹس کی قیمت منگل کو لندن کی آئی سی ای میں 2.19 فیصد بڑھ کر 97.48 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔جبکہ برینٹ آئل کی قیمت 2.34 فیصد اضافے کے ساتھ 97.62 ڈالر فی بیرل تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ستمبر 2014 میں برینٹ خام تیل کی قیمت آخری بار 97 ڈالر فی بیرل سے اوپر گئی تھی۔
مزید براں تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، اپریل 2022 کی ترسیل کے لیے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے مستقبل کے معاہدوں کی قیمت 3.41 فیصد اضافے کے ساتھ93.29 ڈالرفی بیرل رہی۔

#oilprice#PakTurkNewsLondonoil