واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
ناسا کی خلائی دوربین جیمز ویب مکمل طور پر سیدھ میں آ گئی ہے اور اب کہکشاؤں کی اچھی طرح سے مرکوز تصاویرلینے کے قابل ہو گئی ہے۔
امریکی خلائی ایجنسی نے کہاہےکہ ویب اسپیس آبزرویٹری کے بڑے آئینے مناسب طریقے سے ان آلات کو روشنی دے رہے ہیں جو خلا سے مکمل طور پر تصاویر کھینچ رہے ہیں۔
ویب کے ویو فرنٹ سینسنگ اور کنٹرولز پر کام کرنے والے سائنسدان سکاٹ ایکٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیلی سکوپ الائنمنٹ کی تکمیل سے انکی آدھی زندگی کی محنت بارآورہونےکے ساتھ، جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ مشن میں انکاکردار ختم ہو گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ان تصاویر نے کائنات کو دیکھنے کے انداز کو کافی حد تک بدل دیا ہے۔ ہم تخلیق کی سمفنی سے گھرے ہوئے ہیں۔ ہر جگہ کہکشائیں ہیں۔ اورانہیں امید ہے کہ دنیا میں ہر کوئی انہیں دیکھ سکے گا۔
ناسا نے کہا ہےکہ دنیا کی جدید ترین خلائی رصد گاہ کے طور پرجیمز ویب کے آئینے کی سیدھ مکمل ہے۔ تاہم ویب کے آلات کے لیے ابھی بھی کچھ آلات کے باہمی تال میل کی ضرورت ہے۔چنانچہ ویب اب اپنے کام کے باقاعدہ آغاز سے قبل تیاری کی اگلی اور آخری سیریز کے لیے تیار ہے، جسے” سائنس انسٹرومنٹ کمیشننگ” کہا جاتا ہے۔مکمل سائنسی کارروائیاں شروع ہونے سے پہلے اس عمل میں تقریباً دو ماہ لگنے کی امید ہے۔
ناسا نے ویب سے ٹویٹر پر تصاویر کا ایک موزیک جاری کیا ہے جس میںایک بڑےمیگلینک کلاؤڈ کا ایک حصہ دکھایا گیا ہے، جس کے بارے میں ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ ملکی وے کی ایک چھوٹی کہکشاں ہے۔