خلائی سفر پر جانے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) خلائی سفر کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری رچرڈ برینسن کی خلائی سیاحت کی کمپنی ورجن گلیکٹک نے دوبارہ خلائی سفر کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے ۔
کمپنی ورجن گلیکٹک ایک ٹکٹ 4لاکھ 50ہزار ڈالر رکھی ہے جبکہ خلائی سفر کے خواہشمند افراد کو ایڈوانس کی مد میں ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ایڈوانس میں جمع کروانے ہوں گے اور ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں برس کے اختتام پر نیو میکسیکو پر قائم سٹیس پورٹ سے پہلی بار ادائیگی کرنیوالے افراد کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ ہے ۔ کمپنی کے بانی سررچرڈ برینسن گزشتہ برس تجرباتی فلائٹ پر خلا میں جا چکے ہیں جس سے واپسی پر انہوں نے کمرشل آپریشنز کا اعلان کیا تھا۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل کولگلیزیئر نے کہا کہ ہم اس برس کے آخر میں کمرشل سروس کی شروعات پر ایک ہزار گاہکوں کو خلا میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

##flight#PakTurkNews#space