خلیج تعاون کونسل کی وزرائے خارجہ کانفرنس آج ہو رہی ہے

ریاض ( پاک ترک نیوز)
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کےوزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے لئے خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ریاض آمد شروع ہوگئی ہے جہاںخلیجی تعاون کونسل کی کانفرنس کا انعقاد آج شب ہو رہا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کویت، بحرین اور قطر کے وزرائے خارجہ کی آمد ہوئی ہے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بحرینی وزیرخارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی،قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی اور کویتی وزیرخارجہ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح کا استقبال سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبد الکریم الخریجی نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاض میں وزرائے خارجہ کی سطح پر جی سی سی ممالک کی کانفرنس آج ہوگی ۔
سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جی سی سی کے وزرائے خارجہ کی اس کانفرنس کے ایجنڈے میںخلیجی سربراہ کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لینے کے علاوہ عالمی حالات کا جائزہ لیکر مستقبل کے لائحہ عمل کو مرتب کرنا شامل ہیں۔مزید براں رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ انفرادی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

#alkhalidinternationalairport#behreen#confrence#kuwait#PakTurkNews#riyadh#saudiarabiaQatar