خوش بختی کی علامت نایاب گلابی ہیرا نومبر میں نیلام کیا جائے گا

لندن (پاک ترک نیوز)
خوش بختی کی علامت سمجھے جانے والے نایاب قسم کے گلابی ہیرے کی فروخت کرنے کے لئے نمائش آئندہ ماہ نومبر میں ہو گی جہاں اس کے ساڑھے تین کروڑ ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کو کرسٹیز آکشن ہاؤس نے کہا ہے کہ یہ 18 قیراط سے زیادہ وزن کا حامل ناشپاتی کی شکل کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہے جسے نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
چمکتا ہوا یہ گلابی ہیرا ایک انگوٹھی پر نصب کیا گیا ہے جو دو طرف سے ایک بڑے سفید ہیرے سے جڑا ہوا ہے۔ اس کا وزن 18اعشاریہ 18 قیراط ہے۔کرسٹیز کے مطابق یہ ایشیا میں خوش قسمت عدد سمجھا جاتا ہے اور وہاں یہ ’یقینی خوش قسمتی‘ کی علامت ہے۔چنانچہ نیلام گھر کے منتظمین کو امید ہے کہ یہ ہیرا دنیا بھر کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائے گا۔
واضح رہے کہ 2018 میں کرسٹیز نے 18.96 قیراط ” کا ونسٹن پنک لیگیسی ” نام کا ہیرا پانچ کروڑ ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

#auction#diamond#pakturkews#pinkdiamond#pinkdiamontLondon