خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.5شدت کا زلزلہ

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ضلع خیبر کے کئی علاقوں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ‏ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع ‏نہیں ملی ہے۔
زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی اور مرکز ساؤتھ ایسٹرین افغانستان ‏تھا۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی145 کلومیٹر جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

#khyberpakhtunkhwa#PakTurkNews#peshwarearthquake