دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں

سرینگر(پاک ترک نیوز) کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔
بھارت کی آزادی کے دن مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے جب کہ قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی سخت نگرانی کے باوجود پاکستانی پرچم لہرا دئیے گئے۔بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے ہوں گے۔
کے ایم سی کے مطابق حریت رہنماوں نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔مختلف ریلیوں میں شہریوں نے پوسٹرز پر ’’ہندوستانی یوم آزادی یوم سیاہ ہے‘‘ ’’ہم آزادی چاہتے ہیں‘‘ اور ’’ہم ہندوستانی یوم آزادی کو مسترد کرتے ہیں‘‘ جیسے نعرے درج کیے۔
مقبوضہ کشمیر می اپنی آزادی کی جنگ لڑنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے حفاظت کے نام پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔

 

#15august#blackday#kashmir#PakTurkNews#srinagarindia