دنیا کی پہلی الیکٹرک ریس بوٹ تیار

سان نازارو(پاک ترک نیوز)
— ای۔ون کی اختراع الیکٹرک فوائلنگ ریس بوٹ نے دریائے پو میں باضابطہ طور پرپہلی تیراکی کی ہے۔” ریس برڈ” پروٹو ٹائپ نے وہیل کے پیچھے لوکا فیراری سابق پاور بوٹ چیمپئن کے ساتھ ٹیسٹ اور پرفارمنس کا سلسلہ کامیابی سے مکمل کیا۔یہ منصوبہ الیکٹرک میرین ریسنگ کمپنی لمیٹڈ (ای۔ون سیریز) کے ساتھ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی شراکت داری سے مکمل کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈنے 7 جون 2021 کو دنیا کی پہلی الیکٹرک پاور بوٹ ریسنگ چیمپئن شپ بنانے کے لیے ای۔ون سیریز کے ساتھ اپنے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔جبکہ اس شراکت داری کو ای ون چیمپیئن شپ کی طویل مدتی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔ جس کے زیر انتظام سیریز کے پہلے سیزن کی تیاریاں جاری ہیں جو کہ 2023 کے اوائل میں شیڈول ہے۔

#boat#PakTurkNews#race#river