دنیا کی پہلی ناک کی اسپرے کورونا وائرس ویکسین رجسٹرکر لی گئی

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس میں دنیا کی پہلی ناک کی اسپرے کورونا وائرس ویکسین رجسٹرکر لی گئی ہے۔ جسے وزارت صحت کے گیمالیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکروبائیولوجی نے تیار کیا ہے
گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ "روسی وزارت صحت نے اسپوتنک ۔5کورونا وائرس ویکسین کے ناک کے اسپرے فارم کو رجسٹر کیا ہے۔ یہ ویکسین ٹائپ 16 اور ٹائپ 5 ایڈینو وائرس ویکٹر پر مبنی دو اجزاء پر مشتمل ہے۔ اور اسکی دو خوراکیں تین ہفتوں کے وقفہ کے ساتھ دی جائیں گی۔
بیان کے مطابق اس قسم کی ویکسین سانس کی نالی میں کورونا وائرس کے خلاف بلغمی قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔ناک کے اسپرے کا استعمال مدافعتی ردعمل خون اور ناک کی رطوبتوں میں آئی جی اے اینٹی باڈی ٹائٹرز کو بڑھاتا ہے اور خون میں آئی جی جی اینٹی باڈی ٹائٹرز کو وائرس سے بے اثر کرتا ہے۔ اور SARS-CoV-2 کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کے خلاف سیلولر مدافعتی ردعمل پیدا کرتا ہے۔ابتدائی طور پر اس ویکسین کا مقصد 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو حفاظتی ڈوز لگانا ہے۔اسی لئے ناک کے اسپرے کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کو بوسٹر شاٹس کی سفارشات میں شامل کیا جارہاہے۔

#COVID-19#masscow#PakTurkNews#registerd#vaccinecoronavirus