دنیا کے خوش ممالک ،پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ نے دنیا کے سب سے خوش ممالک کی فہرست جاری کردی ۔ پاکستان نے خوش ترین مماک کی فہرست میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ اس فہرست میں پاکستان کا 121جبکہ بھارت کا 136واں نمبر ہے۔
دوسری جانب فن لینڈ نے مسلسل پانچویں بار دنیا کے سب سے خوش ملک او قوم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔2018میں فن لینڈ کو پہلی بار دنیا کا خوش ملک ملک و قوم قرار دیا گیا تھا وہ اب یہ اعزاز مسلسل پانچویں بار اس کے حصے میں آیا ہے ۔
فن لينڈ میں عوام کو ميسر پبلک سروسز کا بلند معيار، حکام پر مکمل اعتماد، شفافيت ،جنگلات، اور جرائم اور عدم مساوات کی انتہائی کم شرح اس ملک کی خصوصیات میں شامل ہیں۔
اس فہرست میں ڈنمارک دوسرے اور آئس لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ اس کے بعد سوئس اور ڈچ آتے ہیں۔ امریکہ اس فہرست میں 16ویں ،برطانیہ 17ویں اور فرانس 20ویں پوزیشن پر موجود ہے۔خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان 121 جبکہ بھارت 136 ویں نمبر پر موجود ہےجبکہ افغانستان کا 146واں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے وہاں کے عوام شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ جنگ زدہ لبنان بھی افغانستان سے ایک نمبر اوپر ہے۔

#happy#happycoutry2022#PakTurkNewsafghanistanfinlandfranceindiaPaksitan