دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے کی تیاری جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ کی تیاری کا کام جاری ہے ۔
خطاط شاہد رسام نے کہا کہ اس نسخے کے صفحات کی لمبائی 2 میٹر اور2.6 میٹر چوڑائی ہے، سلورپر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ550صفحات پر مشتمل نسخہ مکمل ہونے میں مزیدڈھائی سال لگیں گے۔ یہ 35 ملین ڈالر کا منصوبہ ہے۔قرآن پاک کی تیاری میں کاغذ کی جگہ کینوس استعمال کیا گیا ۔
خطاط شاہد رسام نے حکومت پاکستان اور دیگر اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے ،پریس کلب میں قرآن پاک سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔انور مقصود کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس کام کی تکمیل میں مدد کرنی چاہیے، نمائش کیلیے میوزیم قائم کرنے کے لیے جگہ چاہیے ۔

#goldplated#PakTurkNews#quran-e-pakkarachi