دوحہ دفاعی شو میں ایرانی فوجیوں کی موجودگی سے امریکہ پریشان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکہ نے قطر میں منعقد ہونے والے دوحہ ڈیفنس شو میں ایرانی انقلابی کارڈز کور کے افسران کی موجودگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم دوحہ میں ڈیفنس شو اور سمندری دفاعی نمائش میں انکی موجودگی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ ایرانی فوجی حکام اور آئی آر جی سی کے افسران کی موجودگی سے "شدید مایوس اور پریشان” ہے۔
پرائس نے کہا، "ہم شو اور اس کی بحری دفاعی نمائش میں ان کی موجودگی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، کیونکہ یہ ایران ہے جو خلیجی خطے میں سمندری استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ایرانی ہتھیاروں، دہشت گردی اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق لین دین پر پابندی ہے۔
صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں قطر کو امریکہ کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی قرار دیا۔

#doha_defence_show#irgc_officials_participate_doha_defence_show#PakTurkNews#US_troubled_by_irgc_officials_presence_in_dohadefenceshowQatar