دورہ ترکیہ پر وزیراعظم کے اشتہارات کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کے بیرون ملک دوروں پر عوامی پیسوں سے اشتہارات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی گئی ۔
تحریک انصاف کے رہنما علی نوازاعوان نے غیر ملکی دوروں پر پبلک فنڈز کے استعمال کو چیلنج کیا اور موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کے ترکیہ کے دورے کے دوران میڈیا میں اشتہارات دیئے گئے ۔ اربوں روپے کے اشتہارات جاری کرنے پر عوام نے شدید ردعمل دیا۔ اس سے پہلے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عوامی پیسوں سے وزیراعظم یا کسی بھی سرکاری افسر کا تصاویر لگانے والے اشتہارات کا پیسہ ان سے وصول کیا جائے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

#islamabadhighcourtpak truk newspm shahbazsharifvisit turkiya