الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو نا اہل قرار دیدیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو نااہل قرار دیدیا گیا ۔الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کی سینیٹ کی رکنیت کا نوٹی فکیشن بھی واپس لینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا۔ فیصلے کے مطابق فیصل واووڈا نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بطور ایم این اے تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ میں تمام تنخواہیں اور مراعات واپس جمع کرائی جائیں۔
مارچ 2021 میں فیصل واڈا بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہوکر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
یاد رہے فیصل واوڈا نااہلی کیس 2 سال سے زائد عرصے تک زیر سماعت رہا، رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل سمیت 3 درخواست گزاروں نے فیصل واوڈا کی نااہلی کی استدعا کی۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ 23 دسمبر 2021 کو محفوظ کیا تھا، فیصل واوڈا پر 2018 عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت چھپانے کا الزام تھا۔

 

#Disqualified#elecationcomission#faisalwada#PakTurkNews