ایڈیلیڈ(پاک ترک نیوز)دہی کا روزانہ استعمال ہائی بلڈپریشر سے بچائو میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر ہائی بلڈپریشر کے مریض روزانہ معمولی مقدار میں بھی دہی کا استعمال شروع کردیں تو ان کا بلڈ پریشر معمول پر رہے گا۔یہ تحقیق 915 بالغ افراد پر کی گئی جس میں ان کے روزمرہ معمولات، صحت اور کھانے پینے کی عادات سے متعلق تفصیلی سوالات کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ا ور امریکی سائنسدانوں نے ایک مشترکہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اگر دہی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے تو یہ بلڈ پریشر کو معمول پر رہنے میں مددگار ثابت ہو ستکا ہے ۔واضح رہے کہ عمومی صحت کے حوالے سے دہی کی خوبیاں ہزاروں سال سے معلوم ہیں جبکہ جدید تحقیقات سے بھی ان میں سے بیشتر کی تصدیق ہورہی ہے۔