ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلئے کورونا ویکسین کی ’بوسٹر ڈوز‘ ضروری

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ضروری ہے۔امریکی محققین کا کہنا ہے کہ دل اور ذیابیطس کی طرح ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلئے کورونا ویکسین میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اس لئے انہیں بوسٹر ڈوز لگانی ضروری ہے۔
ہیرس سینٹر فار مینٹل ہیلتھ اینڈ آئی ڈی ڈی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لومنگ لی کے مطابق تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نفسیاتی اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے کورونا سے ہلاک ہونے کی شرح زیادہ تھی۔

ماہر نفسیات بتایا کہ عام افراد کی نسبت ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی کورونا وائرس سے موت کا خطرہ 50 فیصد زیادہ ہے اس لیے بوسٹر ڈوز کےلیے ذہنی امراض کو ترجیح میں رکھا جائے۔
ماہرین نفسیات نے اپنی یہ رپورٹ امریکی حکومت کو بھیج دی ہے جس کی بنیاد پر وہاں بوسٹر ڈوز لگانے کی مہم میں دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کے ساتھ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو بھی ترجیحی بنیاد پر بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

#covid19#PakTurkNewsCoronaVaccinecoronavirusHealth