اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کے منحر رکن راجہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئے۔آج ایوان میں 16 ارکان نے ان کی حمایت کی جس کے بعد وہ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔
اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے لیے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو نامزد کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر انتخاب کی منظوری دے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جلد ان کے انتخاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔