لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ منشیات برآمدگی کیس میں بری ہو گئے۔
انسداد منشیات عدالت لاہور میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے حق میں بیان دے دیا۔پراسیکیوشن گواہ نے کہا کہ ہمارے سامنے رانا ثنا اللہ سے کوئی منشیات برآمدگی نہیں ہوئی۔انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شوائد نہیں ہیں اور سیاسی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔ فواد چودھری کے میڈیا پر بیان کے بعد مقدمے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔