رانا مشہود اور دیگر 9لیگی ارکان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی ہنگامہ کیس میں لاہور کی سیشن عدالت نے رانا مشہود سمیت 9 لیگی ارکان کی عبوری ضمانت 14 ستمبرتک منظور کر لی ہے، عدالت نے تمام ملزمان کو 50 ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے درخواست ضمانت پرسماعت کی، رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر، راجہ صغیر،رخسانہ کوثر، مرزاجاوید، خضر حیات، ملک غلام حبیب،اویس لغاری ،میاں رؤف عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔
رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کیخلاف تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مقدمات درج ہیں، لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ اسی کیس میں پہلے ہی ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔
عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالوں کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان اور اسکی حکومت تھی۔عمران خان کی ملک کیخلاف چلائی جانیوالی تحریک کے حساب کا وقت آگیا ہے۔
اس موقع پر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جو لوگ آج عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں، کچھ عرصے بعد وہی ان کو برا بھلاکہیں گے۔ باعزت لوگوں کی عزت اچھالنا عمران خان کا کام ہے۔

 

#attatarar#Lahore#PakTurkNews#pmln#punjabassembly#ranamashood#sessioncourt