راولپنڈی ٹیسٹ ،پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 17رنز بنا لئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کھانے کے وقفےتک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 17رنز بنا لئے ۔پاکستان کو خسارہ پور کرنے کیلئے مزید 640رنز کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل مہمان ٹیم انگلینڈ 657 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی ۔
انگلش ٹیم نے کھیل کے دوسرے دن اننگز کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا، کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ لیام لیونگ اسٹون 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک نے 153 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلش ٹیم دوسرے روز 26 اوورز میں 151 رنز بنائے جبکہ انکی 6 وکٹیں گریں، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پہلا روز
انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

 

#england#engvspak#match#PakTurkNews#pakvseng#rawalpinditestmatch#testmatchPakistan