راولپنڈی ٹیسٹ ، پہلے روز پاکستان کی گرفت مضبوط ،ایک وکٹ پر 245رنز

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی۔ پورے دن میں کینگروز صرف ایک عبداللہ شفیق کی وکٹ حاصل کر سکے۔پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر 245رنز بنا لئے ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کھانے وقفے سے ایک اوور قبل نتھین لائن نے پیٹ کمنز کے ہاتھوں عبداللہ شفیق کو 44 کے انفرادی سکور پر آئوٹ کردیا۔
اوپنر امام الحق نے کیرئیر کی پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی وہ 15 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 132 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اظہر علی نے انکا بھرپور ساتھ دیا اور 64 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 برس کےبعد پاکستان کے دورے پر ہے۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

 

#abdullahshafiq#australia#imamaulhaq#PakTurkNews#rawalpindi#testmatchPakistan