اسلام آباد( پاک ترک نیوز )این سی او سی نے رمضان المبارک کے بارے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔صحن والی مساجد، امام بارگاہ میں نماز ہال میں ادا نہیں ہو گی، تراویح کا اہتمام مساجد، امام بارگاہ کے احاطے میں کیا جائے گا ،شہری سڑکوں، فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں۔مساجد، امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہو گی ۔
نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے مسجد، امام بارگاہ آئیں ۔نمازی وضو کرتے وقت صابن سے 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔مساجد، امام بارگاہوں میں قالین، دریاں نہیں بچھائی جائیں گی، مساجد، امام بارگاہوں میں نماز فرش پر ادا کی جائے گی،مساجد، امام بارگاہ کے فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے، شہری مسجد میں گھر سے جائے نماز ساتھ لانے کو ترجیح دیں،50 سال سے زائد العمر، بچوں کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے، فلو، کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے.
نمازی حضرات ماسک پہن کر مسجد، امام بارگاہ آئیں،شہری مساجد، امام بارگاہوں میں مجمع لگانے سے گریز کریں ۔صف بندی کے دوران نمازیوں کے مابین 6 فٹ فاصلہ رکھا جائے، نمازیوں کی سہولت کیلئے صفوں میں فاصلہ رکھ کر نشانات لگائے جائیں،مساجد، امام بارگاہ انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کمیٹی تشکیل دیں.
کورونا کی موجودہ صورتحال میں متعکفین گھر پر اعتکاف کریںں ۔مساجد، امام بارگاہوں میں سحر و افطار کا اہتمام نہ کیا جائے۔مساجد، امام بارگاہ انتظامیہ،خطیب انتظامیہ سے تعاون کریں.مساجد، امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو مشروط اجازت دی جا رہی ہے مساجد ،امام بارگاہ کو اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے.ایس او پیز پر عدم عملدرآمد، کیسز بڑھنے پر پالیسی پر نظر ثانی ہو گی.حکومت شدید متاثرہ علاقوں کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی مجاز ہے.