رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین جانے کی مشروط اجازت

جدہ (پاک ترک نیوز )رواں سال حرمین شریفین میں 10 رکعات تراویح کے ساتھ نمازِ تہجد اور وتر کی اجازت دی گئی ہے۔
مسجد الحرام میں نمازیوں کو عبداللہ توسیع، پہلی منزل، چھت اور صحن تک محدود رکھا جائے گا۔
خانہ کعبہ کے گرد مطاف مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمرہ زائرین کو خانہ کعبہ چھونے کی ممانعت ہو گی۔
مجموعی افطار کے بجائے انفرادی افطاری تقسیم کی جائے گی۔
مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی اجازت نہیں ہو گی اور زم زم سپلائی بھی معطل رہے گی۔
آب زم زم کی بوتلیں عملے کے ذریعے انفرادی طور پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مساجد میں صرف اعتمرنا ایپ سے جاری کردہ اجازت نامے کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے ۔