ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے رواں برس 10لاکھ افراد کو حج کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ رواں برس 10لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے ۔عازمین حج کوسعودی عرب آمد سے 72گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی۔65برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کیلئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2برسوں میں عازمین کی تعداد کم کردی گئی تھی۔گزشتہ سال 58ہزار745 عازمین نے حج ادا کیا تھا۔ کورونا وائرس سے قبل عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرجاتی تھی۔